ایل ڈی اے کی گاڑیاں پنجاب حکومت کے زیراستعمال

ایل ڈی اے کی گاڑیاں پنجاب حکومت کے زیراستعمال

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کے شعبہ اربن ڈویلپمنٹ ونگ کی جانب سے اتھارٹی کے اثاثوں میں اضافہ کرنے اور افسروں کے متعلقہ پراجیکٹس کے دورے کرنے کیلئے گاڑیاں خریدی گئیں۔

ایل ڈی اے افسروں کی جانب سے پراجیکٹس پر ان گاڑیوں کو استعمال تو کیا گیا مگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ان گاڑیوں پر نظریں جما لیں اور وقت کے ساتھ ساتھ سرکاری گاڑیوں کو پروٹوکول کی گاڑیاں بنا لیا۔موجودہ صورتحال میں ایل ڈی اے کی لگژریاں گاڑیاں ادارے سے غائب ہیں۔ کروڑوں روپے کی گاڑیاں پنجاب حکومت نے قبضے میں لے لیں۔ گاڑیاں وزرا اور دیگر پروٹوکول میں استعمال ہونے لگیں۔ایل ڈی اے کی گاڑی نمبر LEJ-15-11 لینڈ کروزر وی ایٹ ،3 فارچیونر نمبر LEJ-16-101، گاڑی نمبر LEJ-16-15 اور LEJ-17-1153 ،ڈبل کیبن ویگو نمبر LEJ-13-777 اور LEJ-13-888 اور LEJ-15-99 بھی ایل ڈی اے سے غائب ہیں۔ایل ڈی اے نے گاڑیاں واپس لینے کیلئے پنجاب حکومت کو تیسری مرتبہ استدعا کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں