پنشن،گریجویٹی قانون میں ترمیم،کالجز میں آج بائیکاٹ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری ملازمین کی پنشن، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں ترمیم کے خلاف آج کالجز میں کلاسز کا علامتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب بھر کے کالجز میں آج ہفتہ وار بائیکاٹ اور احتجاج کرے گی۔ قائم مقام صدر زاہد اعوان کا کہنا ہے ترامیم اساتذہ کے مطالبات کے برعکس ہے ،پنجاب حکومت اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو ان کا حق دے۔