گیارہویں جماعت کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بورڈز کمیٹی چیئرمین کی جانب سے گیارہویں جماعت کی رجسٹریشن کے لئے تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
اب بغیر جرمانے کے 5 اکتوبر تک رجسٹریشن کر ائی جاسکتی ہے۔ یومیہ چھ سو روپے جرمانے کے ساتھ رجسٹریشن 6 سے 20 اکتوبر کر ائی جاسکتی ہے ۔پنجاب بورڈز کمیٹی چیئرمین نے ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔ فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔