آئی جی پنجاب کی چینی ڈپٹی گورنر اور آئی جی پولیس سے ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چینی صوبے جیانگ سو کے ڈپٹی گورنر اور آئی جی پولیس سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں کی روشنی میں مختلف امور کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ٍٍڈپٹی گورنر اور پولیس چیف صوبہ جیانگ سو جلد ہی پنجاب کا دورہ کریں گے پنجاب پولیس کے اے ایس پیز شارٹ ٹریننگ کورسز کیلئے جیانگ سو صوبہ کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پولیس وفد نے آنجہانی چینی لیڈر ماؤزے تنگ کی رہائش گاہ کا دورہ بھی کیا۔