کوتھم ، ورلڈ ٹورازم ویک ’گو گرین‘ کے نام سے منایا

 کوتھم ، ورلڈ ٹورازم ویک ’گو گرین‘ کے نام سے منایا

لاہور(سٹاف رپورٹر)کالج آ ف ٹوارزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم) جوہرٹائون میں ورلڈ ٹو رازم ویک ’گو گرین‘کے نام سے منایا گیا۔

یہ پائیدار سیاحت اور ماحولیاتی آگاہی کا ایک غیر معمولی جشن تھا۔ اس ہفتہ بھر جاری رہنے والے ایونٹ میں دلچسپ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ دیکھا گیا جس سے شرکا کو سبز طریقوں کو اپنانے اور ایک پائیدار مستقبل کو فروغ دینے کی ترغیب ملی۔ جلو پارک میں گو گرین مہم نے ہفتے کیلئے اپنے انداز کو ترتیب دیا۔ ری سائیکلنگ کے دن شرکا پلاسٹک کی بوتلوں اور کاغذات کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے میں مصروف تھے ۔ شرکا بین الاقوامی فرائیڈ رائس ڈے مناتے ہوئے کھانا پکانے سے لطف اندوز ہوئے ۔ صنعت کے ماہر فیاض احمد کی طرف سے روشن آگاہی سیشن اور گرین ٹورازم اور پائیدار گیسٹرونومی پر لیکچر ہوا۔ کوتھم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میاں شاہد محمود نے سیرو سیاحت کو فروغ دینے کا عزم کیا اور طلبا کی کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں