28 سال پرانا مقدمہ قتل ،ملزم کے وکلا کو دلائل کیلئے آخری موقع

لاہور(اپنے خبر نگار سے)انسداد دہشت گردی عدالت میں 28 سال پرانے قتل کے مقدمہ میں پیشرفت ہو گئی۔عدالت نے ملزم کے وکلا کو دلائل کے لئے آخری موقع دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اٹھائیس سال پرانا مقدمہ ہے اس کیس کو اور کتنا لمبا کرو گے۔