مال روڈ ، کینال روڈ پر شجرکاری کو مزید خوبصورت بنانے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پی ایچ اے نے مال روڈ اور کینال روڈ پر ہارٹی کلچر کے کام کو مزید خوبصورت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت تمام ڈائریکٹر ز کا اجلاس ہوا جس میں گورنر ہاؤس تا چیئرنگ کراس کی گرین بیلٹ پر فوری نئے پودے اور پلانٹرز لگانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔متعلقہ ڈائریکٹر زنے ڈی جی پی ایچ اے کو مال روڈ پر ہارٹی کلچر کے کام کوجلد مکمل کرنے بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں کینال روڈ کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے اڑھائی لاکھ پھولوں اور پودوں کی شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا۔ مال روڈ پر سیکرٹریٹ تا انارکلی کی خوبصورتی کیلئے ملتانی ڈیزائنر ٹائلز لگائی جائیں گی۔