ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے افسروں کے دورے

ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے افسروں کے دورے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسر ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لئے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں دورے کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے یو سی 49 میں مصدقہ ڈینگی کیسز کیلئے ریسپانس کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی، متاثرہ گھر اور اطراف میں ڈینگی سپرے کر ایا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے والٹن روڈ، کنٹونمنٹ بورڈ میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ،علاقے میں کھڑے بارشی پانی کو نکالنے کے عمل کا جائزہ لیا۔اینٹامالوجسٹ کو ٹیمیں بڑھانے ، علاقے میں لاروا سویپنگ، کیس رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہرنے بحریہ آرچرڈ میں ڈینگی ٹیموں کا معائنہ کیا، انوائرنمنٹ انسپکٹر کے بغیر اطلاع غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی، یو سی 148 میں ایک گھر سے لاروا برآمد ہونے پر علاقہ کی سویپنگ کی ہدایت جاری کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے واہگہ زون میں ٹیموں کی چیکنگ کی ۔ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے 24 گھنٹوں میں 75 ڈینگی کیسز رپورٹ اور 1477 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ علامہ اقبال زون 13، عزیز بھٹی 7، ڈی جی بی ٹی 8،کینٹ 24 ،گلبرگ 5، واہگہ 2، شالیمار 2 ، سمن آباد 6، نشتر زون میں 9 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں