بی ایڈ ڈگری نہ کرنے والے اساتذہ کی نوکری خطرے میں

بی ایڈ ڈگری نہ کرنے والے اساتذہ کی نوکری خطرے میں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بی ایڈ ڈگری نہ کرنے والے اساتذہ کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔ حکومت کی جانب سے سمری منظور نہ ہونے کی وجہ سے بعض اضلاع میں اساتذہ کی تنخواہیں روک لی گئیں۔

تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے اساتذہ کو ایک اور موقع دینے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا۔ایک سے ڈیڑھ ہزار اساتذہ کا مستقبل خطرے میں ہے ۔مذکورہ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے تنخواہیں بھی رک گئیں۔ اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کے دو مواقع دئیے گئے تھے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک اور موقع دینے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی تھی۔ سمری کی منظوری تک اساتذہ کامستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں