گیس بندش،کم پریشر:خواتین کا ریجن آفس کے باہر احتجاج

گیس بندش،کم پریشر:خواتین کا ریجن آفس کے باہر احتجاج

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)موسم گرما میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات ہیں، خواتین نے سوئی ناردرن گیس لاہور ریجن آفس کے باہر احتجاج کیا۔

پنجاب سوسائٹی، غازی روڈ، منی ہاؤسنگ سکیم میں گیس کی بندش پر خواتین نے احتجاج کیا ،گرومانگٹ روڈ کو بلاک کر دیا،ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا تین ماہ سے گیس نہیں صرف بل آرہے ہیں ۔ادھر بجلی صارفین دوہرے عذاب میں مبتلا ہو گئے ، ایک جانب بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ تو دوسری جانب اوور بلنگ نے صارفین کو ر لا دیا۔اوور بلنگ کے باعث لیسکو کے افسر ڈویژن میں تعینات ہونے کو بھی تیار نہیں، شاہ پور ڈویژن میں تعینات کرنے پر ایکسین اویس طاہر نے ملازمت سے استعفیٰ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل سرکل کی شاہ پور ڈویژن میں 4 کروڑ یونٹس سے زائد کی اوور بلنگ ہے ،ٹاؤن شپ ڈویژن 1 کروڑ 20 لاکھ ،رائیونڈ ڈویژن میں 3 کروڑ سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں