پنجاب یونیورسٹی :سیاحت کے عالمی دن پر آگاہی واک
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودنے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام سیاحت کے عالمی دن پر آگاہی واک، سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ پرنسپل ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ماحول کو خوشگوار اور سرسبز بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز صاف ستھرے، پرامن اور خوشگوار ماحول کیلئے طلبا کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ بعد ازاں وائس چانسلر کی قیادت میں آگاہی واک منعقد ہوئی۔