بلدیہ عظمیٰ:شہر کی تعمیرات کی نقشہ فیسوں میں اضافہ

بلدیہ عظمیٰ:شہر کی تعمیرات کی نقشہ فیسوں میں اضافہ

لاہور(عمران اکبر)شہر کی تعمیرات کے بلڈنگ پلانز کی فیسوں کو بڑھا دیا گیا، بلدیہ عظمیٰ لاہور نے 5 سال بعد نئی بلڈنگ پلان فیس شیڈول کی اصولی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق رہائشی نقشہ فیس چار روپے سکیئر فٹ سے بڑھا کر 15 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی، کمرشل بلڈنگ پلان نقشہ فیس 10 روپے سے بڑھا کر 40 روپے فی مربع سکیئر فٹ کر دی گئی، انڈسٹری بلڈنگ پلان فیس 5 روپے سے بڑھا کر 20 روپے فی مربع سکیئرفٹ کر دی گئی، ایگریکلچر بلڈنگ پلان نقشہ فیس اوپن شیڈ کی 50 پیسہ فی سکیئر فٹ کر دی گئی، پولٹری فارم نقشہ فیس 1 روپیہ فی مربع فٹ بڑھا دی گئی، زرعی نقشہ جات کی 2 روپے فی مربع فٹ فیس بڑھا دی گئی، خلاف نقشہ تعمیر پر جرمانہ فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 سو 50 روپے کر دی گئی، ماڈل شاہراہوں پر زائد اونچائی کی 100 روپے سے بڑھا کر 150 مربع فٹ کر دی گئی، نقشہ جمع کراتے وقت ٹوٹل فیس کا 5فیصد جمع کرانا لازم قرار دے دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں