دلکشن لاہور:مال روڈ کی تعمیر ومرمت، سجاوٹ کرنیکا فیصلہ

دلکشن لاہور:مال روڈ کی تعمیر  ومرمت، سجاوٹ کرنیکا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور کی پہچان مال روڈ کو سجانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب دلکش لاہور پراجیکٹ تیار، مال روڈ کی تزئین و آرائش سے آغاز ہوگا۔

وزیراعلٰی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ٹاسک دے دیا، تمام ادارے ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب دلکش لاہور پراجیکٹ میں مال روڈ کی تعمیر و مرمت، سجاوٹ کی جائے گی۔مال روڈ پر سڑک کی مرمت، سروس روڈ اور فٹ پاتھ کی بحال کی جائے گی۔ مال روڈ پر لٹکتی تاروں کے نظام کو درست، ہر ممکن حد تک انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔ پرانے درختوں کی حفاظت، نئے پودوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں