سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا نہ کیا جاسکا

سرکاری کالجز میں اساتذہ  کی کمی کو پورا نہ کیا جاسکا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سستی ،کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا نہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع نہ ہوسکا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سستی کی وجہ سے معاملہ لٹک گیا ۔ہر سال ستمبر میں عارضی اساتذہ کی بھرتیاں شروع ہوتی ہیں ۔تاحال کالج ٹیچر انٹرن کے لیے اشتہار نہ دیا گیا ۔ہر سال چار ہزار کے قریب اساتذہ بھرتی کیے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں