پیک سرکاری کیساتھ پرائیویٹ سکولوں کا بھی امتحان لے گا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایگزامینشن کمیشن صوبہ بھر کے سرکاری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں کا بھی امتحان لے گا۔
امتحان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا معیار تعلیم کا تعین کرنے کیلئے لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیک نے لارج سکیل اسیسمنٹ کے حوالے سے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔پیک نے ڈویژنل پبلک سکول اور پرائیویٹ سکولوں میں داخل بچوں کی تعداد کا ریکارڈ مانگ لیا۔