عید میلاد النبیؐ کا جلوس ریلوے سٹیشن سے نکالا گیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)جشن عید میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام مرکزی جلوس عید میلاد النبی ریلوے سٹیشن سے نہایت تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش سے نکالا گیا۔
افتتاح جاوید اقبال اور بانی جلوس ملک پرویز ربانی نے مشترکہ طورپر کیا، جبکہ صدارت سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ قاسم خان نے کی۔ پرچم کشائی اور سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے کیا جبکہ پنڈت بھگت لال کھوکھر، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔