2گاڑیوں میں ٹکر،7مسافرزخمی
قصور(نمائندہ دنیا)پھولنگرکے نواح میں 2 گاڑیوں میں ٹکرکے نتیجہ میں 7 مسافر زخمی ہوگئے ،ایک گاڑی سردار ملز ملتان روڈ کے قریب جارہی تھی۔۔۔
جبکہ سٹائل فیکٹری کی ٹیوٹا وین ورکروں کو لے کر آرہی تھی ، تیزرفتاری کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،زخمیوں میں فیکٹری ملازم 35سالہ علی احمد، 28سالہ عرفان، 25سالہ ساجد، 24 سالہ عرفان، 20سالہ ابو سفیان،23سالہ ندیم اور نصیر احمد شامل ہیں،جن کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس مصرورف کارروائی ہے۔