لڑائی جھگڑوں میں 5 افراد زخمی
قصور (خبرنگار، نمائندہ دنیا) لڑائی جھگڑوں کے 3 مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
گلبرگ کالونی کا رہائشی 45 سالہ محمد رمضان اپنے 22 سالہ بیٹے غلام مصطفی کے ہمراہ سبزی منڈی میں موجود تھا کہ رشتہ کے تنازع پرملزم اعجاز اورپپو نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجہ میں راہگیر خلیل ڈوگر،محمد رمضان اور اسکا بیٹا غلام مصطفی زخمی ہوگئے ، جن کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، چکوکی کے رہائشی محمد شاہد میو نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی سمیرا بی بی کومیرے ہمسائے اختر نے معمولی بات پر تشدد کرکے زخمی کردیا،کنگن پور کے رہائشی کرامت علی رحمانی نے پولیس تھانہ کنگن پور کو بتایا کہ میں بجلی کا بل لینے کے لیے دکان پر گیا تو اصغر علی نے مجھے تشدد کرکے زخمی کردیا۔