’’گاڑیوں کی برائے فٹنس مہم‘‘ شروع
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)انسداد سموگ اور حادثات کی روک تھام کے لئے نگران وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ’’گاڑیوں کی برائے فٹنس مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ گاڑیوں کی سٹیشنز پر ٹیسٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے ٹیسٹنگ کے پورے عمل کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔