ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پربینکوں کے اوقات کار میں 3 گھنٹے اضافہ

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پربینکوں  کے اوقات کار میں 3 گھنٹے اضافہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا،شہریوں سے عملہ کے رویے اورخدمات کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔

ڈی جی نے کہا شہری رات 9 بجے تک ایل ڈی اے ون ونڈوسیل سے سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں بینکس کی ورکنگ کا دورانیہ 2 سے بڑھا کر 5 بجے شام تک کر دیا گیا ۔ بعدازاں ڈی جی نے ون ونڈو سیل میں جاری ریفارمز کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی ۔ موہلنوال، جوبلی ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، ایل ڈی اے سٹی اور ایونیو ون کا این او سی 3 ہفتوں سے کم کرکے 5 روز میں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں