انجمن طلبا اسلام کی مرکزی کابینہ کی حلف برداری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انجمن طلبا اسلام کی مرکزی کابینہ مکمل ہوگئی، نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا، مرکزی کابینہ و اراکین شوریٰ سے سابق صدور غلام مرتضیٰ سعیدی اور چودھری عاکف طاہر نے حلف لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر عامر اسماعیل نے کہا محبت رسول ؐ کا ناقابل تسخیر جذبہ ہی ہماری نجات کا باعث ہوگا ، عالم اسلام کے تمام مسائل کا حل نفاذ نظام مصطفیؐ میں ہے ، فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر میں اسلام پسندوں پر ظلم کے خلاف عالمی خاموشی شرمناک ہے ، طلبا یونینز بحال ہونی چاہئیں۔