چیئرمین ٹیوٹا اور ڈی جی سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فنی تعلیمی بورڈ کا دورہ

چیئرمین ٹیوٹا اور ڈی جی سکلز ڈویلپمنٹ  اتھارٹی کا فنی تعلیمی بورڈ کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی وسیما عمر نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کیا۔

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ناظر خان نے امتحانی نظام پر بریفنگ دی۔ امتحانی نظام کو صاف شفاف بنانے، عملی امتحان کے انعقاد اور اس سلسلہ میں مستقبل کی اصلاحات بارے میں آگاہ کیا۔ سیکرٹری بورڈ محمد عدنان،کنٹرولر امتحانات پروفیسر منور حسین، ڈپٹی سیکرٹری بورڈ محمد حفیظ،سسٹم اینالسٹ فاطمہ اقبال بھی بریفنگ میں موجود تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں