پروفیسرڈاکٹر محمود الحسن عارف انتقال کر گئے

 پروفیسرڈاکٹر محمود الحسن عارف انتقال کر گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین پروفیسر ڈاکٹر مولانا محمود الحسن عارف انتقال کر گئے، مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل، پنجاب یونیورسٹی ادارہ معارف اسلامی کے۔۔۔

 سابق ڈائریکٹراور تین سال تک بادشاہی مسجد لاہور کے اعزازی خطیب اور 50 کے قریب کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے 4 بیٹے، ایک بیٹی، بیوہ، سینکڑوں شاگرد اور ہزاروں عقیدت مند سوگوار چھوڑے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے جامع مسجد عزیز رشید گلشن راوی میں پڑھائی جس میں پروفیسر ڈاکٹر مولانا سعد صدیقی، ڈاکٹر حافظ زاہد علی ملک، ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، ڈاکٹر حافظ عبداللہ، ڈاکٹر محمد ارشد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحوم کو قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں