ڈاکٹر قتل، ملزموں کی عدم گرفتاری ، ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند

 ڈاکٹر قتل، ملزموں کی عدم گرفتاری ، ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے،کرائم رپورٹر)گجرات میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان کے قتل کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کردیا۔

دور دراز سے آئے ہزاروں مریض خوار ہو گئے۔ گنگارام، سروسز، جنرل، چلڈرن، میو، جناح اور شیخ زاید سمیت دیگر  ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند رہیں ۔ مریض پریشانی کا رونا روتے رہے جبکہ محکمہ صحت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہ ہوسکے ۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا اگر چند روز تک   قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں اوپی ڈیز کی بند کی جائینگی ۔علاوہ ازیں آئی جی پولیس سے چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر مدثر نواز کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،سی پی او گوجرانوالہ نے آئی جی اور ڈاکٹرز کو قتل کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،آئی جی نے سی پی او اور ڈی پی او گجرات کو ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں