انسداد پولیو مہم کا افتتاح وزیرپرائمری ہیلتھ نے قطرے پلائے

انسداد پولیو مہم کا افتتاح وزیرپرائمری ہیلتھ نے قطرے پلائے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا جو جمعہ یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا پولیو سے بچاؤ کی ویکسین بچوں کے صحت مند مستقبل کی ضامن ہے ۔اپنے بچوں کو پاؤں پر کھڑا ہونے دیں،دوسروں کا محتاج ہونے سے بچائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں