ڈیفنس کار حادثہ :ملزم کا پولی گرافک ، فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ

ڈیفنس کار حادثہ :ملزم کا پولی  گرافک ، فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کارسوار ملزم افنان شفقت کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ کرالیے گئے۔

ملزم کے دونوں ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کرائے گئے ہیں۔ملزم کے سروسز ہسپتال میں ہونے والے اوسیفکیشن ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کوتاحال نہیں مل سکی ہے ۔ملزم کے دوست ابراہیم کی گرفتاری کو پولیس نے تاحال التوا میں رکھا ہوا ہے، افنان کے دوست علی عبداللہ اور سعد تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں