اے سی سی اے :پائیدار رپورٹنگ ،منافع بارے نئی گائیڈلائنز

اے سی سی اے :پائیدار رپورٹنگ ،منافع بارے نئی گائیڈلائنز

لاہور(سٹاف رپورٹر)اے سی سی اے(ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) کی جانب سے نئی گائیڈلائنز شائع کی گئی ہیں جس کا عنوان \"پائیدار رپورٹنگ اوراس کی تیاری میں رہنمائی\" رکھا گیا ہے۔

یہ گائیڈلائنز یو اے ای میں 30 نومبر سے شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی سربراہی کانفرنس سی او پی 28 سے پہلے شائع کی گئی ہیں جس میں اے سی سی اے بھی شرکت کر رہا ہے ۔ ان کا مقصدپائیداری رپورٹنگ کو آگے بڑھانے اور اس کو عالمی سطح پر اپنانے جیسے موضوعات کو زیر بحث لانا ہے ۔پیشہ ور اکاؤنٹنٹس، سینئر مینجمنٹ اور ٹیلنٹ ڈویلپرز کے لیے یہ گائیڈ تنظیموں کو پائیداری رپورٹنگ کی تیاری شروع کرنے میں مدد کرنے کے لیے کلیدی اقدامات کا تعین کرتی ہے۔ اس میں آٹھ مراحل کی رپورٹنگ سائیکل اور مثالوں کے ساتھ تجاویز شامل ہیں۔ اسے مختلف سائز کی تنظیموں میں ڈھال لیا جا سکتا ہے ۔ یہ گائیڈ افتتاحی آئی ایس ایس بی کے معیارات کے مطابق پائیداری کی رپورٹنگ کی تیاری پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں