ریلوے کا فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

ریلوے کا فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ریلوے کے ماہانہ فریٹ ریونیو بڑھانے کے لیے بزنس میں اضافے کی بجائے کرائے بڑھادیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے ۔فریٹ سیکٹر کی انوکھی منطق سامنے آئی ہے ،فریٹ ریونیو بڑھانے کے لیے بزنس میں اضافے کی بجائے کرایوں میں اضافہ کیاگیاہے ۔ کرایوں میں اضافے کے حوالے سے ریلوے ہیڈکوارٹر زنے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فریٹ کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔دریں اثنا ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور،ناروال کے درمیان چلنے وال نارووال پسنجر ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ، ناروال پسنجر ٹرین لاہور سے صبح7بجکر 20منٹ پر روانہ ہوگی اور 10بجکر 35منٹ پر ناروال پہنچے گی۔ یاد رہے اس سے پہلے یہ ٹرین لاہور سے 09بجے روانہ ہوتی تھی اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں