لاؤڈسپیکر آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم

لاؤڈسپیکر آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)شہری مسائل/کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔کمشنر لاہور ضلعی انتظامیہ لاہور، ایم سی ایل ،ایل ڈی اے کو لاؤڈ سپیکر آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا۔

کمشنر کا کہنا ہے کہ کیفے، ریستورانوں اور بعض مارکیٹوں میں انتہائی اونچی آواز میں میوزک و سپیکر استعمال پر ہدایات جاری کیں ،متعلقہ محکمے سموگ رابطہ نمبر مارکیٹس میں آویزاں کریں۔شہری ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی و سموگ شکایات سے آگاہ کریں۔نظریہ پاکستان کے یوٹرنز ڈیزائین کو ٹریفک پولیس و ٹیپا شہری سہولت کیلئے فوری چیک کریں۔ رپورٹ دیں، اپنی دکانوں کے باہر ڈسٹبنز نہ رکھنے پر دکانداروں کو جرمانے عائد کریں۔ایل ڈبلیوایم سی و ایم سی ایل فوری طور پر تمام مارکیٹس میں ویسٹ کینٹینرز دستیابی کو یقینی بنائے ،ایل ڈی اے اپنی حدود میں مالکان سے خالی پلاٹوں کے گرد چاردیواری بنانے کی پابندی کرائے ۔خالی پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ، جھاڑیوں کے باعث تعفن اور ڈینگی مچھر کی افزائش ہوتی ہے ۔کمشنر نے محکموں کے تحت مزید میواکی جنگل اور شجرکاری پلاننگ ڈائریکٹر ماحولیات سے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں