شہر میں متعدد ٹریفک سگنلز ختم، یوٹرنز بنانے کا فیصلہ

شہر میں متعدد ٹریفک سگنلز ختم، یوٹرنز بنانے کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے نے مزید سڑکوں کو پروٹیکٹڈ یوٹرن کے ذریعے سگنل فری بنانا شروع کر دیا، قادر توپاش چوک، وائے جنکشن پر کنکریٹ بیریئر لگا دیئے گئے، مزید چھ جنکشنز پر پروٹیکٹڈ یوٹرن بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئی منصوبے دیئے گئے ،تاہم ٹریفک روانی میں ابھی بھی رکاوٹیں حائل ہیں، پنجاب حکومت نے پہلے سے موجود اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہی تبدیلیاں کرنا شروع کر دیں، شہر لاہور میں ایک کے بعد ایک سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور کی اہم شاہراہ کو سگنل فری پر منتقل کیا جائے گا، لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک سگنلز ختم، صرف سگنل فری کوریڈور بنیں گے ۔ ایل ڈی اے نے مزید سڑکوں کو پروٹیکٹڈ یوٹرن کے ذریعے سگنل فری بنانا شروع کر دیا، سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کو سفر زیادہ لیکن سگنل پر انتظار نہیں کرنا پڑے گا،

ٹیپا شہر میں چھ ٹریفک جنکشنز کو سگنل فری کر رہا ہے ، ایل ڈی اے کی جانب سے وائے جنکشن کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا، ٹیپا نے ٹریفک بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے قادر توپاش چوک کو جزوی بند کر دیا، پائن ایونیو سے خیابان فردوسی آنے کے لیے قادر توپاش چوک (چھتری چوک) کو بند کر دیا گیا، کنکریٹ بیریئر کے ذریعے ٹریفک کو بند کرکے پانچ سو میٹر بعد یوٹرن دے دیا گیا، جناح ہسپتال سے برکت مارکیٹ جانے والی ٹریفک کے لئے سگنل ختم کر دیا گیا، برکت مارکیٹ ٹریفک سگنل کو ختم کرکے دو سو میٹر بعد یوٹرن دے دیا گیا، عبدالستار ایدھی روڈ پر چار ٹریفک سگنلز ختم کرکے پروٹیکٹڈ یوٹرن بنا دیئے گئے، شملہ ہل، کھوکھر چوک عبدالحق روڈ ،نشتر چوک کو بھی بیریئر سے بند کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے یہ اقدام شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اٹھایاہے، ٹریفک جام رہنے سے جہاں شہری مشکلات کاشکار ہوتے ہیں، وہیں ٹریفک سموگ کابھی باعث بنتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں