ینگ ڈاکٹرز کامطالبات کی منظوری کیلئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم

ینگ ڈاکٹرز کامطالبات کی  منظوری کیلئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، چیئرمین ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی، راشد ورک، ڈاکٹر شعیب اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی گرفتاری، برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کو بحال کرنے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیا،انہوں نے دھمکی دی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھرکے ہسپتالوں تک بڑھا دیا جائے گا۔علاوہ ازیں تمام او پی ڈیز چوتھے روز بھی بند رہیں،مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں