مرکزی جمعیت اہلحدیث کا عام انتخابات میں حصہ لینے کااعلان

مرکزی جمعیت اہلحدیث کا عام  انتخابات میں حصہ لینے کااعلان

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا، انتخابی سرگرمیوں کا یکم دسمبر سے آغاز ہوگا۔

ڈویژنل سطح پر ورکر کنونشنز ہونگے، 28جنوری کو مینار پاکستان پر ملک گیر جلسہ عام ہوگا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چودھری کاشف نواز رندھاوا نے مرکزی دفتر 106 راوی روڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رہیگا۔ ملک بھر میں جماعت کو فعال اور منظم کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں