ٹیکے سے نشہ، 40 فیصد افراد میں ایڈزکی علامات

ٹیکے سے نشہ، 40 فیصد افراد میں ایڈزکی علامات

لاہور(عاطف پرویز سے)آج دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ایڈز کی بیماری کے خلاف حفاظتی اقدامات بارے آگاہ کرنا ہے۔

لاہور کی سڑکوں پر انجکشن کے ذریعے منشیات کا استعمال کرنے والے 40 فیصد افراد میں ایڈز کی علامات کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایڈزکے مرض نے لاہور میں بھی پنجے گاڑنے شروع کردئیے ہیں۔ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں باغوں، سڑکوں، پارکوں میں موجود منشیات کے عادی بے گھر افراد میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے 120 مقامات پر 5 ہزار سے زائد نشہ کے عادی افراد سرنجوں کا استعمال کرتے ہیں جو روزانہ 4 سے 5 انجکشن کا استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق علاج کیلئے لائے گئے نشہ کے عادی 50 مریضوں کے ٹیسٹ کرائے گئے تو ان میں سے 17 میں ایڈز علامت پائی گئیں۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسن کا کہنا ہے۔ حکومت کی جانب سے ان کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے منصوبہ شروع کیا گیا مگر اس کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں