بادامی باغ: 9 ارب سے جدید لاری اڈا تعمیر کرنے کا فیصلہ

بادامی باغ: 9 ارب سے جدید لاری اڈا تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور(عمران اکبر)شہر کے لاری اڈا کو ایئرپورٹ طرز پر بنانے کا فیصلہ، بادامی باغ پرانا لاری اڈا بلڈنگ مسمار کی جائے گی، 9 ارب کی لاگت سے دو سال میں جدید طرز پر نیا لاری اڈا بنایا جائے گا۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی، ڈپٹی کمشنر لاہور بطور ایڈمنسٹریٹر سپروائز کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے تاریخی لاری اڈا بلڈنگ کے ساتھ پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا، لاری اڈا پر ٹرمینلز بس بیسز اور کشادہ سڑکیں بنانے کا فیصلہ ،نئے لاری اڈا پر مسجد ،سینکڑوں ٹک شاپس بنانے کا پلان تیارکیا گیا ،لاری اڈا کی تزئین و آرائش کے لئے کشادہ ریسٹ روم، انتظار گاہیں بنانے کا فیصلہ ،انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق واش روم بنائے جائیں گے، پی سی ون میں کرائے اور فروخت کے لئے بنانے کے احکامات دے دیئے گئے، لاری اڈا بلڈنگ و پارکنگ پلازہ 46 کنال پر بنایا جائے گا۔ ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور نے تمام الائیڈ محکموں کا لاری اڈا کی نئی بلڈنگ پر اگلے ہفتے اجلاس بلا لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں