منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس پر قومی یوتھ سیمینار
لاہور (سیاسی نمائندہ) منہاج یوتھ لیگ کے 35 ویں یوم تاسیس پر قومی یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے جس کا درست استعمال پاکستان کو دنیا کا پر امن اور خوشحال ملک بنا سکتا ہے ۔ تقریب میں قاری سید صداقت علی نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کو نصیحت کی کہ اپنا رشتہ قرآن مجید کے ساتھ پختہ بنائیں۔ خرم نواز گنڈاپور، رانا وحید شہزاد ،ڈاکٹر عمران یونس نے بھی خطاب کیا۔