اٹھارھویں ترمیم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہینگے:پی پی

اٹھارھویں ترمیم کیخلاف سیسہ پلائی  دیوار بن کر کھڑے رہینگے:پی پی

لاہور (سپیشل رپورٹر) 18 ویں ترمیم میں رد و بدل کے ارادے رکھنے والے صوبائی خود مختاری کیخلاف سازشیں کرنے سے باز رہیں۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے سندھی ثقافت کے قومی دن کی مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن اٹھارھویں ترمیم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہینگے ۔دریں اثنا سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں انتظامیہ کی بجائے عدلیہ سے پولنگ سٹاف لیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں