سازش کے تحت دہشتگردی پروان چڑھ رہی:جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ الیکشن کے ذریعے ‘‘سلیکشن’ قوم قبول نہیں کریگی۔ادھر منصورہ میں منعقدہ ایک تقریب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی جانب سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرہ طارق نے خواتین کی جمع کردہ ایک کروڑ کی رقم کا چیک الیکشن فنڈ کے لئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو پیش کیا۔