فیول فنڈز ختم ، ڈولفن ، پیروکی درجنوں ٹیمیں گراؤنڈ
لاہور(کرائم سیل)ڈولفن اور پیرو کیلئے پٹرول کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، فیول کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی پر ڈولفن اور پیرو کی پٹرولنگ محدود کر کے درجنوں ٹیمیں گراؤنڈ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی ،ڈولفن اور پیرو کی پٹرولنگ کو ایک بار پھر محدود کر دیا گیا،ڈولفن فورس کی 42 فیصد اور پیرو کی 45 فیصد ٹیمیں فیول نہ ملنے کی وجہ سے گراؤنڈ کر دی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن اور پیرو سکواڈ فیول کی مد میں 9 کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے اور ابھی تک حکومت کی جانب سے بھی فیول کی مدد میں رقم وصول نہ ہوئی ہے ،اس لیے فیول کیلئے رقم نہ ملنے پر پٹرولنگ کو مزید محدود کر دیا جائے گا ۔واضع رہے کہ چند ہفتے قبل بھی ڈولفن اور پیرو کو پٹرول نہ ملنے پر گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔