جیلانی باغ:گل داؤدی کی نمائش آج سے شروع
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پی ایچ اے کے زیر اہتمام گل داؤدی کی سالانہ نمائش آج 4 دسمبر سے جیلانی باغ میں شروع ہو گی۔
پی ایچ اے ترجمان کے مطابق دو ہفتوں پر محیط اس نمائش میں شائقین کیلئے گل داؤدی کی 50 سے زائد اقسام موجود ہوں گی۔ عوامی تفریح کیلئے جیلانی باغ میں000 35سے زائد پودوں اور پھولوں کی مدد سے دلکش منظر کشی کی گئی ہے۔ جو اربن لینڈ سکیپنگ کے تناظر میں ایک منفرد کاوش ہے۔