بچوں کی تعلیم کیساتھ انکی کردار سازی بھی اہم:گورنر

بچوں کی تعلیم کیساتھ انکی کردار  سازی بھی اہم:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ایس او ایس چلڈرن ویلیج کے بچوں نے ملاقات کی۔

گورنر کی اہلیہ عائشہ بلیغ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ گورنر اور ان کی اہلیہ نے اس موقع پر بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ بچے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہوئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ایس او ایس چلڈرن ویلج کی انتظامیہ اور ساری ٹیم ان بچوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر تعریف کی مستحق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں