میڈیکل ٹیچنگ کورس کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم

میڈیکل ٹیچنگ کورس کے  شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل ٹیچنگ کورس کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں مجموعی طور پر 97 میڈیکل ٹیچرز کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔

مزید برآں 26 مینٹورز (اتالیق)اور 8 فیسیلیٹیٹرز (سہولت کاروں)کو بھی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔ سرٹیفکیٹ پانے والوں میں لاہور کے 13ویں، سیالکوٹ میڈیکل کالج کے پہلے اور خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے دوسرے بیچ کے شرکا شامل تھے ۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر نادیہ نسیم، رجسٹرار پروفیسر سارہ غفور اور فوکل پرسن پروفیسر سدرہ سلیم بھی موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں