شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں زائد پرچی فیس وصولی

شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں زائد پرچی فیس وصولی

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے، سیاسی رپورٹر سے)شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں پرچی فیس کی اوور چارجنگ پر وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر نے ایکشن لے لیا۔۔۔

 اچانک مویشی منڈی پہنچ گئے، منڈی کے سربراہ کو بھی طلب کر لیا، چھوٹے اور بڑے جانور کی پرچی فیس پر اوور چارجنگ کی تفتیش کی ،100 اور 500 روپے کے بجائے جانوروں پر ڈبل فیس کیوں چارج کی جا رہی ہے ؟ عامر میر کی انتظامیہ سے باز پرس اور شکایات کے فوری ازالے کا حکم دے دیا،انہوں نے اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔عامر میر کا کہنا تھا کمپنی والے دوگنی فیس وصول کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو مویشی منڈی میں بھتہ وصولی کی شکایات ملی ہیں ،انہوں نے ٹھیکہ لینے والی کمپنی کو بھی وارننگ جاری کی کہ آئندہ اوورچارجنگ ہوئی تو ٹھیکہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں