رائیونڈ پولیس حراست ملزم کی مبینہ خودکشی کی کوشش
لاہور(کرائم سیل)رائیونڈ پولیس کی نااہلی، حوالات میں تیز دھار آلہ پہنچ گیا،ملزم نے گلہ کاٹ لیا، اہلخانہ نے خودکشی کے الزام کو مسترد کر دیا، کہتے ہیں پولیس نے تشدد کیا۔۔۔
تیز دھارآلہ حوالات اندر نہیں پہنچ سکتا،اعلیٰ افسر انکوائری کریں۔ تھانہ رائیونڈ میں زیر حراست ملزم کی تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، رائیونڈ پولیس نے زخمی ملزم کو انڈس ہسپتال منتقل کر دیا۔