میڈیکل کی طالبہ کا قتل، ملزم عبد الرحمان کی ضمانت خارج
لاہور(آئی این پی)عدالت نے لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم عبد الرحمان کی ضمانت خارج کردی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم عبد الرحمان کی ضمانت کو عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کردیا اور ملزموں ساجد علی اور امجد شیر کی ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی۔عدالت نے دونوں ملزموں کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔