میڈیکل کالجوں کی میرٹ اور سلیکشن لسٹوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے گزشتہ روز پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی میرٹ اور سلیکشن لسٹوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔
سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی عبوری میرٹ لسٹ اب 8 دسمبر اور حتمی میرٹ لسٹ 12 دسمبر کو لگے گی۔ سرکاری میڈیکل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو لگے گی اور کالج فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہوگی۔ سرکاری میڈیکل کالجوں کی دوسری سلیکشن لسٹ 22 دسمبر اور تیسری 29 دسمبر کو لگے گی۔