نجی سکولوں کو ساٹھ فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار

نجی سکولوں کو ساٹھ فیصد بچوں  کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نجی سکولوں کو ساٹھ فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ سہولیات دینے کے بسیں لازمی لینی ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔پرائیویٹ سکولوں کے 60 فیصد بچے ہر صورت سکول بس پر آئیں گے ۔پرائیویٹ سکولز کو ہر صورت اپنی سکول بس خریدنا ہوگی ۔سکول 60 فیصد بچوں کو سکول بس پر لانے کے پابند ہونگے ۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول بسیں خرید کر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں