گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ صحتیاب جنرل ہسپتال سے آج رخصت

گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ صحتیاب  جنرل ہسپتال سے آج رخصت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کو صحت یابی پر آج لاہور جنرل ہسپتال سے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا جائے گا۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا کہ اللہ کے فضل سے گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ 17ہفتے لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو گئی ہے ۔ ڈاکٹرز، نرسز نے بچی کے علاج معالجہ پر دن رات توجہ دی۔ہیلتھ پروفیشنلز آج بروز بدھ رضوانہ کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں