ایجوکیشن یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام ریاضی میں حالیہ پیش رفت کے عنوان سے دوسری دو روزہ عالمی کانفرنس ہائبرڈ موڈ میں گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔
یہ کانفرنس 4 سے 5 دسمبر تک جاری رہی، جس میں فزیکلی اور آن لائن دونوں طرح سے 17 ممالک سے 13سو قومی و بین الاقوامی محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران 100 مقالے پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رانا ابرار حسین، پروفیسر ڈاکٹر اسد معراج، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر سلیم، ڈاکٹر عبدالمجید اور مقصود احمد چغتائی سمیت اساتذہ، سٹاف اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔