ریلوے:365 ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

ریلوے:365 ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے میں انویلیڈیشن پالیسی کے تحت بھرتی ہونیوالے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی گئی،365 ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی۔

انویلیڈیشن پالیسی کے تحت بھرتی ملازمین کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں 1 سال کی توسیع کردی گئی،سینئر جنرل منیجرریلوے کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، انویلیڈیشن پالیسی کے تحت بھرتی ملازمین کے کنٹریکٹ میں دسمبر 2024 تک توسیع کی گئی، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 365سے زائد ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ، ذرائع کے مطابق ریلوے ملازمین کے بچے کئی سال سے مستقلی کے منتظر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں