خراب میٹرز پر بجلی صارفین کیخلاف مقدمے ہونے لگے
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)بجلی چوری مہم کے دوران عام صارفین بھی غیر محفوظ، مقدمات کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے خراب میٹرز پر بھی صارفین کے خلاف مقدمات درج کرائے جانے لگے۔۔۔
لیسکو سٹاف شام کو میٹنگ میں پراگرس دینے کے لیے خراب میٹرز کو بھی بجلی چوری کے زمرے میں پکڑ رہے ہیں، ذرائع کے مطابق لیسکو انتظامیہ کی جانب سے ہر سب ڈویژن کو روزانہ دو مقدمات درج کرانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ،مقدمات درج نہ کرانے والے ایس ڈی اوز اور عملے کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں،ایس ڈی اوز اور عملہ اپنے شوکاز بچانے کے لیے ہر ہربہ استعمال کررہا ہے ،بجلی چوری مہم کو 87 روز گزر گئے مگر کسی سب ڈویژن نے تاحال بجلی چوری کے مکمل خاتمے کا سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا۔ترجمان لیسکو کاکہنا ہے کہ اگر کسی کیخلاف غلط کارروائی ہوئی تو وہ متعلقہ افسر سے اس حوالے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔